22 اکتوبر، 2012، 6:13 PM

طالبان

ملا فضل اللہ دو ہزار دہشت گردوں کے ساتھ افغانستان میں موجود ہے

ملا فضل اللہ دو ہزار دہشت گردوں کے ساتھ افغانستان میں موجود ہے

مہر نیوز/ 22 اکتوبر2012ء:پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم طالبان دہشت گرد تنظیم کے رہنما ملافضل اللہ دو ہزار دہشت گردوں کے ساتھ افغانستان میں موجود ہیں اور امریکہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم طالبان دہشت گرد تنظیم کے رہنما ملافضل اللہ دو ہزار دہشت گردوں کے ساتھ افغانستان میں موجود ہیں اور امریکہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق دہشت گرد واقعات میں ملوث 20 محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں،یہ محفوظ پناہ گاہیں نورستان اور کنڑ کے اضلاع میں قائم ہیں جبکہ کمدیش، ناری،دمگام،غازی آباد میں بھی دہشت گردوں کی پناہ گا ہیں موجود ہیں۔فضل اللہ اور اسکے دہشت گرد 2 سال سے وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں،دہشت گرد ننگرہارکے اضلاع میں بھی اپنے ٹھکانے استعمال کررہے ہیں،پاکستان کی جانب سے فضل اللہ کا معاملہ مختلف مواقعوں پربھی اٹھایا جاچکا ہے۔پاکستان کےوزیر داخلہ رحمان ملک نے حالیہ دورہ امریکہ میں بھی یہ معاملہ اٹھایا اور وزیرخارجہ حنا ربانی بھی یہ معاملہ امریکی نمائندے مارک گراسمین کے سامنے اٹھا چکی ہیں۔

News ID 1726239

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha